• news

’’افغان مونا لیزا‘‘ سمیت دیگر جعلی شناختی کارڈ کے اجراء پر وزارت داخلہ نے نادرا سے تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد (آن لائن) شربت گل  المعروف افغان مونا لیزا سمیت دیگر جعلی شناختی  کارڈ اجراء  پر وزارت داخلہ نے نادرا سے  تفصیلات طلب کر لیں۔ وزارت داخلہ  نے قانون  نافذ کرنے والے  اداروں کو مراسلہ  لکھ کر کہا ہے کہ افغان مہاجرین  کے شناختی کارڈ  اجراء کے بارے میں  معلومات جلد از جلد اکٹھی کرکے   وزارت کو ا رسال کی جائیں۔  معلومات  کے مطابق وزارت نے چیئرمین  نادرا کو بھی خط لکھا ہے   شربت گلہ  المعروف مونا لیزا  جسے دیگر شناختی کارڈ  اجراء میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں سزائیں  دی جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن