70 سال ہوئے انگریز چلا گیا انگریزی چھوڑ گیا یہ ہمارے لئے وبال جان ہے: جسٹس جواد
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) مسجد کی اراضی سے متعلق سپریم کورٹ نے مقدمہ کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے دوران سماعت درخواست گزار کے خود اردو زبان میں دلائل کے حوالے سے کہا کہ مشکل یہ ہے کہ آئین انگریزی زبان میں ہے 70 سال ہوئے انگریز چلا گیا مگر انگریزی چھوڑ گیا جو ہمارے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو درخواست گزار تصور نے عدالت کو بتایا کہ اس کے والد احمد دین نے یہ اراضی مسجد کو نہیں دی۔ انتظامیہ غوثیہ مسجد جنڈ اٹک کے وکیل شیخ احسن الدین نے کہا کہ یہ اراضی مسجد کے لئے فروخت کردی گئی ہے ان کے پاس اصل کاغذات اور دو گواہ موجود ہیں۔