پاکستان کا چوتھا جوہری ری ایکٹر آپریشنل ہو چکا ہے: بھارت کا دعویٰ
نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ پاکستان کا یورینیم کی پیداوار کیلئے چوتھا جوہری ری ایکٹر بھی پوری طرح آپریشنل ہوچکا ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا کو اپنے ایک تحریری بیان میں بتایا بھارتی حکومت پاکستان کے خوشاب میں جوہری ری ایکٹر سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا یہ پاکستان کا چوتھا آپریشنل ہونے والا جوہری ری ایکٹر ہے جو جوہری ہتھیاروں کیلئے استعمال ہونے والے یورینیم کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔