• news

ججز نظر بندی کیس: مشرف کی مستقل استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ13 مارچ کو سنایا جائیگا: عدالت

اسلام آباد (آئی این پی)ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت تیرہ مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے اپنے چیمبر میں کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر دلائل مکمل کیے گئے۔ پراسیکیوٹر عامر ندیم نے سابق صدر کی درخواست کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا ملزم کا حاضری سے مستقل استثنیٰ نہیں بنتا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے بیماری کے باعث پرویز مشرف کی ایک روز کےلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ سابق صدر کو اس مقدمے میں 25 ویں مرتبہ حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن