ملتان: شاہ رکن عالمؒ کا1 70 واں سالانہ عرس اختتام پذیر‘ ملکی خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا
ملتان ( آئی این پی ) بر صغےر پاک و ہند کے روحانی پےشوا حضرت شاہ رکن عالم ؒؒ کا701واں سالانہ عرس رقت آمیز مناظر کے ساتھ اختتام پذےر ہوگیا ،دربار عالےہ حضرت شاہ رکن عالمؒ ؒ کے سجادہ مخدوم شاہ محمود قرےشی نے کہا ہے کہ ملک کی نظرےاتی اساس کو کمزور کرنے کےلئے اسلام اور اسلام کے پےغام مےں اختلاف رائے پےدا کرکے فرقہ وارےت کو ہوا دی جارہی ہے لےکن آج دو قومی نظرےے کی حفاظت کےلئے اولےاءکے پےغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ سےد مظہر سعےد کاظمی نے کہا کہ آستانے رشد و ہداےت کے سر چشمے ہےں اور ان آستانوں سے امن و آتشی کا پےغام ملتاہے ۔عرس کی آخری نشست کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور مظہر سعید کاظمی نے دعا کرائی۔دعا کے موقع پر ہزاروں زائرین رو رو کر ملکی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں مانگتے رہے۔ عرس کے اختتام کے بعد زائرین کی اپنے شہروں میں واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
عرس ختم