بھارت دہشت گرد تیار کر کے پاکستان بھیجتا ہے‘ حکومت عالمی فورمز میں مسئلہ اٹھائے: حافظ سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک کسی کی جاگیر نہیں‘ اسکی حفاظت ہم سب پر فرض ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والے بھارت سے دوستی کا کوئی جواز نہیں۔ فرقہ وارانہ قتل و غارتگری اور فتنہ تکفیر کا خاتمہ سیرت رسول پر عمل کر کے ہی کیا جاسکتا ہے۔ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے اور سودی قسطیں لینا بند کرے۔ بیرونی قوتوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنے قدموں پر کھڑے ہوں اور قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی قتل و غارت گری، دہشت گردی اور تخریب کاری میں بھارت، امریکہ اور ان کی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ جب حکومت یہ تسلیم کرتی ہے کہ بھارت دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کر رہا ہے۔ بم دھماکوں و تخریب کاری کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں اور انکے پاس بھارت کی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں تو پھر وہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر اس مسئلہ کو کیوں نہیں اٹھاتی اور بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیوں نہیں کیا جاتا؟ انہوں نے کہا کہ صلیبیوں و یہودیوں کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ دھماکے کرنیوالوں کیخلاف کیا اقدامات کئے جاتے ہیں؟ انکی کوشش یہ ہے کہ پاکستان پر دباﺅ بڑھا کر محب وطن اور اسلام پسندوں کے خلاف اقدامات کئے جائیں۔
حافظ سعید