مقبوضہ کشمیر: شیل پھٹنے سے 5 افراد زخمی‘ شہید مجاہدین کے جسد خاکی لواحقین کے سپرد
شوپیاں+ سرینگر (کے پی آئی) زینہ پورہ کے نزدیک اس گاﺅں میں کل اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک شل زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوئے۔ مکانوں کا ملبہ اٹھایا جارہا تھا تو ایک بارودی شیل زور داد دھماکے سے پھٹ گیا۔ دریں اثناءشہید ہونے والے مجاہدین کی نعشیں ان کے لواحقین کے سپرد کی گئیں۔ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس دوران بگام پلوامہ اور ترکہ و انگام شوپیان میں مکمل ہڑتال رہی۔ یاسین ملک نے کہا کہ سٹیٹ سبجیکٹ قانون میں ترمیم پر احتجاج کرینگے۔ سوائن فلو سے بچاﺅ کیلئے یوم دعا منایا گیا۔