• news

سینٹ کے آئندہ الیکشن میں خفیہ رائے شماری کیخلاف ترمیم کی حمایت حیران کن ہے، ایس ایم ظفر کا چودھری شجاعت کو خط

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) (ق) لیگ کے سینئر مرکزی رہنما ایس ایم ظفر نے پارٹی کی جانب سے سینٹ کے الیکشن میں خفیہ رائے شماری کی بجائے ہاتھ اٹھا کر ووٹ ڈالنے کیلئے کی جانے والی 22 ویں ترمیم کی حمایت کئے جانے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین کو خط لکھا ہے جس کی کاپی سیکرٹری مشاہد حسین سید کو بھجوائی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں آپکو انتہائی عقلمند اور محب وطن پاکستانی سمجھتا ہوں لیکن آپ نے بغیر پارٹی اجلاس بلائے سینٹ کے آئندہ الیکشن میں خفیہ رائے شماری کیخلاف ترمیم کی حمایت کر کے مجھے حیران کر دیا ہے۔ آنیوالے دنوں میں سیاست اصولوں پر ہو گی۔ جب ہم ترمیم کے حق میں جانے والوں کا ساتھ دینگے تو بڑی غلطی ہو گی۔
ایس ایم ظفر/ خط

ای پیپر-دی نیشن