• news

ترک عدالت نے بیوی سے محبت نہ کرنیوالے شوہر کو جرمانے کی سزا سنا دی

استنبول (بی بی سی اردو) ترکی میں عدالت نے ایک شخص کو اس لئے جرمانہ کیا ہے کہ کیونکہ اس نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ مجھے تم سے محبت نہیں۔ یہ جوڑا طلاق لینے کے لئے عدالت میں پہنچا تھا اور میاں بیوی ایک دوسرے پر بے عزتی کرنے کے الزامات عائد کر کے ہرجانہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مقامی عدالت نے اس معاملے میں قرار دیا کہ دونوں ہی ایک جتنے برے ہیں لیکن اپیل عدالت نے کہا ہے شوہر کی جانب سے اپنی بیوی سے محبت نہ ہونے کا دعوی ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف ہے اور اسے اپنی اہلیہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ مذکورہ خاتون کا کہنا ہے ان کے شوہر اکثر گھر سے چلے جایا کرتے تھے اور وہ اپنے شوہر کے منہ سے یہ بات سن کر ’جذباتی طور پر تباہ‘ ہوگئیں تاہم ان کے شوہر کا موقف ہے ان کی بیوی بارہا انھیں گالیاں اور بددعائیں دیتی تھیں۔
شوہر/ سزا

ای پیپر-دی نیشن