• news

ایکنک کل کروٹ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی منظوری دے گی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایکنک کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں نیلم جہلم منصوبے کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے منصوبے کے علاوہ متعدد دوسرے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔وزیر خزانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں کروٹ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی بھی منظوری دی جائے گی۔ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی تیاری کے منصوبے کے مرحلہ دوم‘ میرپور شہر کو پانی کی فراہمی‘ دیامیر بھاشا ڈیم ری سیٹل منٹ پراجیکٹ کے منصوبے بھی اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن