ساڑھے 6 لاکھ کے ڈاکے، 13موٹر سائیکلیں، 3کاریں چوری
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ مصری شاہ کے رہائشی ناصر الدین کے گھر ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات، رنگ محل چو ک کے قریب اِرم سے 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، راوی روڈ میں ظہیر سے 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، سو ل لائن کے علا قہ میں ریاض سے 40 ہزار روپے نقدی و موبائل، ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں ارشاد سے 30 ہزارروپے نقدی و موبائل ،گلشن اقبال کے علاقہ میں تنویر سے 20 ہزار روپے نقدی و موبائل، شادباغ کے علاقہ عامر روڈ کے قریب رفاقت سے 1 لا کھ روپے نقدی و موبائل، نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں بلال 50 ہزار روپے نقدی و موبائل، نصیر آ با د کے علاقہ میں فیصل سے 30 ہزار روپے نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا۔ سول لائن میں علی، اقبال ٹاﺅن میں نعمان، تھانہ راوی روڈ میںعمر، ماڈل ٹاﺅن میں یوسف، باٹا پور میں محمود، شمالی چھاﺅنی میں الیاس، شیراں کوٹ میں خرم، سندر میں اشفاق، ماڈل ٹاﺅن میں اسد، ڈیفنس اے میں عمر، ہربنس پورہ میںسجاد، غالب مارکیٹ میں حمزہ اور کوٹ لکھپت میں گلزار سے موٹر سائیکلیں جبکہ گارڈن ٹاﺅن میں عابد ،گلبرگ میں امجد ،شفیق آباد میں شاہد کی کاریں چوری کر لی گئیں۔