اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 2.24 فیصد کمی ہوئی: ادارہ شماریات
کراچی (این این آئی) سرکاری رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی ختم ہو گئی اور رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاءکی اوسط قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.24 فیصد کم رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیا میں سے آلو، ٹماٹر، پیاز، انڈے، چکن، دالوں، گھی، چینی، آٹے، چاول سمیت 16 اشیاءکی قیمت میں 12 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے مقابلے میں چائے کی پتی، خشک اور خشک دودھ سمیت صرف 6 اشیاءکی قیمتوں میں 1 فیصد سے بھی کم اضافہ ہوا جبکہ 31 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح منفی 2.24 فیصد رہی جبکہ ماہانہ 8 ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح منفی 1.28 فیصد، ماہانہ 12 ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لئے منفی 1.16 فیصد، ماہانہ 18 ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لئے یہ شرح منفی 1.51 فیصد، ماہانہ 35 ہزار روپے تک آمدنی والوں کے لئے منفی 1.98 فیصد اور 35 ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ آمدنی والوں کے لئے منفی 3.11 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات