پی ٹی اے کا پاکستانی حدود میں استعمال ہونےوالی افغان سِموں کی بندش کےلئے وزارت خارجہ کو خط
اسلام آباد (آن لائن) قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان کی حدود میں استعمال ہونیوالی افغان سِموں کو بند کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے۔ گذشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے وزارت خارجہ کو خط لکھا گیا ہے جس پر پاکستان کی سرحدی علاقوں میں افغان سِموں کی روک تھام اور انکے سگنل بند کرنے کے لیے افغان حکومت سے رابطہ کی درخواست کی گئی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے بھیجے گئے وزارت خارجہ کو خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک کی سِمیں باآسانی استعمال ہو رہی ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغان موبائل نیٹ ورک کے پاکستان کی حدود میں سگنل بند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزارت خارجہ پاک افغان بارڈر پر افغان موبائل نیٹ ورک کی بندش کیلئے افغان حکومت سے رابطہ کرے۔
پی ٹی اے/ خط