عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی سے متعلق فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کا فیصلہ آج صبح سنائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عزیر بلوچ کیخلاف متحدہ عرب امارات میں غبن کے دو کیسز خارج ہوگئے۔ پاکستانی حکام عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے پرامید ہیں۔
عزیر بلوچ