بھارت‘ 10 برسوں کے دوران مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی رفتار میں 5 فیصد کمی آئی‘ سرکاری اعداد و شمار
نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2001ءسے 2011ءکے درمیان دس برس میں مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی رفتار میں پانچ فیصد کمی آئی ہے۔ 2001ءمیں مسلمانوں کی آبادی میں 29 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا تھا اور 2011ءتک یہ شرح کم ہو کر 24 فیصد پر آ گئی۔ وزارت داخلہ نے 2011ءکی مردم شماری کے اعداد و شمار ابھی تک باضابطہ طور پر جاری نہیں کئے ہیں لیکن جو تفصیلات سامنے آئی ہیں اس کے مطابق ملک کی اوسط شرح پیدائش 18 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی آبادی بڑھ کر تقریباً 18 کروڑ ہو گئی ہے جو مجموعی آبادی کا 14.2 فیصد ہے۔ ملک میں ہندو¶ں کی آبادی اس مدت میں معمولی سی کمی کے ساتھ 80 فیصد سے نیچے آ گئی ہے۔
کمی