• news

الیکشن ٹربیونلزکی ڈیڈلائن میں 30 اپریل تک توسیع

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلزکی ڈیڈلائن میں تیسری مرتبہ توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 31دسمبر 2014کو الیکشن ٹربیونلز کو دوسری مرتبہ دو مہینے کے لیے توسیع دی گئی تھی۔ اب یکم مارچ سے الیکشن ٹربیونلز کو 30اپریل تک توسیع دی گئی ہے ، 11ٹربیونلز کے پاس 40مقدمات تاحال زیرالتوا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن