• news

این ایچ اے کا ٹریفک حادثات روکنے کیلئے قانون سازی، وفاقی و صوبائی سطح پر روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام پر غور

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں پر ہونیوالے سالانہ حادثات کی روک تھام کےلئے قانون سازی اور وفاقی اور صوبائی سطح پر روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام پر غور کیا گیا ہے۔ این ایچ اے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سالانہ 14000 سے زائد حادثات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں ہزاروں افراد ہر سال لقمہ اجل بن جاتے ہیں، سڑکوں پر حادثات پر قابو پانے کےلئے این ایچ اے حکام کے مطابق قانون سازی بہت ضروری ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کا موقف ہے کہ عوام میں ٹریفک ایجوکیشن آگاہی پیدا کرنے اور عوامی تعاون کے بغیر حادثات کی شرح پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے۔اس مقصد کےلئے ملک کے اندر تمام بڑے شہروں میں ڈرائیونگ سکول قائم کرنے کی تجویز دی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وفاقی و صوبائی سطح پر روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کےلئے بھی این ایچ اے کوشاں ہے۔
روڈ سیفٹی

ای پیپر-دی نیشن