• news

فاٹا سیکرٹریٹ نے میڈیکل کالج کے قیام، تعلیمی سہولتوں کیلئے پی ایس ڈی پی پروگرام میں 17 ارب مانگ لئے

اسلام آباد (آئی این پی) فاٹا سیکرٹریٹ نے قبائلی علاقوں میں میڈیکل کالج کے قیام اور تعلیمی سہولتوں میں اضافہ کے لئے آئندہ مالی سال 2015-16 کے پی ایس ڈی پی پروگرام میں 17 ارب روپے مانگ لئے۔ فوجی آپریشن میں تباہ ہونے یا نقصان سے دوچار ہونے والے پرائمری اور مڈل سکولوں کی بحالی کے لئے 3 ارب کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے مختلف درجوں کے طلبہ کو وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب روپے جبکہ ذہین طلبہ اور اعلیٰ کارکردگی شو کرنے والے اساتذہ کو انعامات اور خصوصی الاﺅنسز کی ادائیگی کے لئے دو ارب روپے ‘ فاٹا میڈیکل کالج کے قیام کے لئے تین ارب روپے‘ فاٹا میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے دو ارب روپے اور لڑکوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے چار ارب روپے مانگے گئے ہیں ۔
فاٹا سیکرٹریٹ

ای پیپر-دی نیشن