وزیراعظم نوازشریف کا افغان صدر کو خط برفانی تودوں سے تباہی پر اظہار افسوس دو جہاز امدادی سامان لیکر روانہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے افغان صدر اشرف غنی سے خط میں افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے ہونیوالے بھاری جانی نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں اور اسکے تمام وسائل اپنے متاثرہ بھائیوں کےلئے حاضر ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے قائم قومی ادارہ (این ڈی ایم اے) اس ضمن میں ہرممکن اقدامات کرے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا عملہ مجھے صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہے، بحران کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دریں اثناءپاکستان نے گزشتہ روز امدادی سامان سے لدے 2 ہوائی جہاز افغانستان کے برفانی تودوں سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بھجوا دئیے ہیں۔
نوازشریف/ خط