• news

شام : 19 مسیحی رہا‘ 200 بدستور داعش کی قید میں ہیں : انسانی حقوق تنظیم کا دعوی

بیروت (رائٹرز) شام میں داعش کے ہاتھوں اغوا 19 اسارین مسیحیوں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ 200 تاحال قید میں ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان نے بتایا 2 خواتین اور 2 مردوں کو داعش کے جنگجو¶ں نے شرعی عدالت میں پیش کیا اور کارروائی کے بعد ان کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔ یاد رہے انہیں گذشتہ ماہ صوبہ حساکا کے متعدد دیہات پر یلغار کے بعد اغوا کر لیا گیا تھا۔ سیرئین آبزرویٹری کے مطابق 200 افراد اب بھی داعش کے قبضے میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن