• news

گلگت جیل سے فرار ہونیوالے قیدیوں کا پولیس سے پھر سامنا، فائرنگ، تھانیدار زخمی

گلگت (بی بی سی ڈاٹ کام) گلگت جیل سے جمعرات کی علی الصبح فرار ہونیوالے سانحہ سانگا پربت کیس کا ملزم حبیب الرحمن اور اسکا ساتھی قیدی لیاقت تیسرے روز بھی سرچ آپریشن کے باوجود پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے۔ پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایس پی گلگت کی سربراہی میں میناور کا دوبارہ محاصرہ کیا جس پر مفرور قیدیوں نے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے ایک ایس ایچ او زخمی ہو گیا تاہم مفرور قیدی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دریا کنارے سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جگلوٹ کے مضافاتی علاقے میں بھی آپریشن کیا تاہم دو روز سے بند میتاور اور جگلوٹ کے علاقوں کے داخلی خارجی راستوں کو کھول دیا گیا مگر سخت سکیورٹی برقرار رہی۔
گلگت جیل قیدی

ای پیپر-دی نیشن