• news

پرویز الٰہی بے بنیاد الزامات سے سیاست میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں: زعیم قادری

لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اپنے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کے ذریعے اس سیاست میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہیں جہاں سے عوام اپنے مینڈیٹ کے ذریعے بری طرح سے مسترد کرچکے ہیں کون نہیں جانتا کہ آج پرویز الٰہی کو اپنے جس دور حکومت کی یاد ستا رہی ہے وہ درحقیقت کرپشن اور لوٹ مار سے عبارت تھا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران خاطر جمع رکھیں انکا بدترین دور حکومت کبھی دوبارہ واپس نہیں آئیگا۔ اگر انہوں نے کوئی ایک اچھا کام بھی کیا ہوتا تو انکی آج یہ حالت نہ ہوتی کہ انہیں سینٹ کے الیکشن کیلئے امیدوار بھی نہیں مل رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں چودھری برادران کا کوئی ثانی نہیں۔ وہ نہ جانے کن خوابوں میں 40 ارکان پنجاب اسمبلی کے توڑے جانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے سمیت عوامی مسائل کے حل کےلئے بڑے پیمانے پر کاوشیں کررہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کسان برادری کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں جنہیں پرویز الٰہی کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
زعیم قادری

ای پیپر-دی نیشن