اسلام آباد: بارش کے باعث سماجی کارکن جہانگیر اختر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے علامتی بھوک ہڑتال موخر کردی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سیاسی و سماجی کارکن راجہ جہانگیر اختر نے بارش کی وجہ سے اپنی علامتی بھوک ہڑتال دس مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ خراب موسم میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے اسلئے ایک ہفتے کی علامتی بھوک ہڑتال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جہانگیر اختر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد کشمیر کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہ کر کے اس مسئلے کو جان بوجھ کر زندہ رکھا گیا جس کی وجہ سے آج پاکستان پسماندہ ملک ہے جو اپنا وجود قائم رکھنے کیلئے خیرات لینے پر مجبور ہے۔