چھانگا مانگا کی سیاست کے بانی شریف برادران ہیں: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں۔ اصولی نہیں وصولی کی سیاست عروج پر ہے۔ چھانگا مانگا کی سیاست کے بانی شریف برادران ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ میں تنظیم المساجد کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہیں بن سکتے۔ حقیقی جمہوریت کیلئے کرپٹ سیاسی نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔ دریں اثنا صاحبزادہ محمد حسین رضا کو تنظیم المساجد پاکستان کا نگران، مفتی ممحد حسیب قادری کو کنوینر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کو رابطہ سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔