عمران انتخابی اصلاحات کمیٹی میں کردار ادا کرتے تو ہارس ٹریڈنگ کا راستہ بند ہوجاتا: پرویز رشید
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کو ہارس ٹریڈنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی گئیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنا کردار ادا کرتے تو سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ بند ہوچکا ہوتا۔ عمران خان کو یہ بات سمجھ آ جانی چاہئے کہ سیاسی نظام میں بہتری محاذ آرائی سے نہیں مفاہمت اور تعاون سے ہی ممکن ہے۔ موقع پرستی کی جس وباءکا شکار پی ٹی آئی خیبر پی کے میں ہوئی وہ عمران خان کے اپنے فلسفہ سیاست کی پیداوار ہے۔
پرویز رشید