• news

نواز شر یف سعودی فر ما نروا شاہ سلمان کی دعوت پرکل سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد( صباح نےوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شر یف سعودی فر ما نروا شاہ سلمان کی دعوت پرکل بدھ کو سعودی عر ب روانہ ہونگے ۔ وزیر اعظم تین روزہ دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کر یں گے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دینگے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نئے سعودی حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے علاوہ دیگر اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے جن میں تجارتی دفاع، توانائی اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے لائحہ عمل پر غور کیاجائے گا۔ وزیر اعظم نئے سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنماہیں ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ ماہ سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ کی وفات پر بھی سعودی عرب گئے تھے۔
روانہ


ای پیپر-دی نیشن