موٹر وے کے قریب نیا شہر آباد کرنے کی منظوری‘ تشدد کا شکار خواتین کیلئے خصوصی مراکز بنائیں گے : شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موٹروے کے نزدیک سالٹ رینج میں خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ صنعتی، معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے مجوزہ منصوبے پر کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور معروف بین الاقوامی کنلسٹنٹ کی خدمات حاصل کرکے فی الفور ضروری کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے مجوزہ منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گزشتہ روز لاہور میں تعینات چین کے پہلے قونصل جنرل یو بورن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے۔ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے۔ چےن کا پاکستان کی تعمےر و ترقی مےں بے پاےاں تعاون لائق تحسےن ہے۔ پاک چےن دوستی ہمالےہ سے بلند، شہد سے مےٹھی، فولاد سے زےادہ مضبوط اور سمندر سے زےادہ گہری ہے۔ چےن نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی مےں تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کےا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکے ہیں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کورےڈور دونوں ملکو ںکے درمےان بڑھتے ہوئے تجارتی و معاشی تعلقات کے استحکام کی جانب اےک اہم پےش رفت ہے ،جس سے پاکستان مےں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سال2015ءکو پاک چائنہ اقتصادی تعاون کے آغاز کے طور پر مناےا جا رہا ہے جس سے بلاشبہ پاکستان اور چےن کی دوستی نئے دور مےں داخل ہوگی۔ چین نے پاکستان میںتوانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر کے معاہدے کئے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے مابین معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ چین کے قونصل جنرل یو بورن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور چین کی لیڈرشپ پاکستان کی موجودہ قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف نے معروف شاعر اور کالم نگار خالد مسعود کے والد اور صنعتکار خواجہ غلام نبی لون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتےن پر مشتمل ہے ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت خواتےن کے حقوق کے تحفظ کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ خواتےن پر تشددسنگےن جرم ہے جس کا سدباب ضروری ہے۔ تشدد کا شکار خواتےن کی فوری دادرسی کےلئے خصوصی مراکز بنائے جائےں گے۔ خصوصی مراکز تشدد کا شکار خواتےن کی دادرسی اورانہےں انصاف کی فراہمی مےں معاون ثابت ہوں گے۔ وہ گزشتہ روز وےڈےو لنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ کے کمےٹی روم مےں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شہبازشریف نے سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کے دوران موٹروہیکلز سسٹم میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات کے پہلے مرحلے کی منظوری دی۔ اجلاس میں نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے لئے ڈیلر وہیکلزرجسٹریشن سسٹم متعارف کرانے کا اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلر وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کے تحت ڈیلر سے رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ جاری ہوگی۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں ویجلینس سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ موٹر وہیکلز نظام میں اصلاحات لانے کا پروگرام دوررس نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نظام میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ ٹوکن ٹیکس کے نظام میں تبدیلی سے گاڑیو ںکو ادائیگی پر خصوصی سٹکرز جاری کئے جائیں گے-گاڑی کی اونر شپ بدلنے پر نمبرپلیٹ بھی تبدیل ہوگی۔ موٹر وہیکلزنظام میں اصلاحات کے حوالے سے قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے اصلاحات کے پہلے مرحلے کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد کے لئے کمیٹی تشکیل دےنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے مرحلے میں اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے 14روز کے اندر حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پنجاب کے بعض علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چھتیں گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔