نواز شریف کو پیر پگاڑا کا فون: سندھ میں سینٹ الیکشن کیلئے حمایت حاصل کر لی: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ فنکشل کے سربراہ پیر پگاڑا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا سندھ میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن کیلئے سندھ میں مسلم لیگ ن نے فنکشنل لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے پیر پگاڑا نے مسلم لیگ ن کے اراکین سندھ اسمبلی کو عشائیے پر مدعو کر لیا ہے۔