وزیراعظم کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت یقینی بنانیکی ہدایت
اسلام آباد( صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن )کی حکومت غریب خواتین کی مشکلات اور مسائل کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین کی امداد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔یہ بات پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کوٹری اور بھٹ شاہ کے دوروں کے دوران کہی جہاں انہوں نے غریب خواتین سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت غریب خواتین کے ساتھ کھڑی ہے ،غریب خواتین کی معاشی امداد شفافیت طریقے سے پہنچانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ماروی میمن نے کہا کہ حکومت نے تھرپارکر میں قحط سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے اور علاقے میں بچوں کی شرح اموات کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں ،جس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے ۔