• news

کراچی: ملٹری کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹس کو خصوصی اختیارات تفویض

کراچی (آئی این پی) کراچی میں قائم ملٹری کورٹس کے لیے دو جوڈیشل مجسٹریٹ کو خصوصی اختیارات دیدئیے گئے۔ ملیر کینٹ میں دو ملٹری کورٹس قائم کی گئی ہیں جس کے لیے سیشن جج ویسٹ غلام مصطفی نے جوڈیشل مجسٹریٹ 2 اور جوڈیشل مجسٹریٹ 5 کو اختیارات دے دئیے ہیں۔ دونوں جوڈیشل مجسٹریٹ مقدمات کے گواہوں کے بیانات اور اعترافی بیانات ریکارڈ کریں گے۔ ملٹری کورٹس کے مقدمات میں شناخت پریڈ منعقد کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن