• news

متحدہ رکن قتل کیس: سندھ حکومت 2 ہفتوں میں جوڈیشل کمشن کا نوٹیفکیشن پیش کرے: ہائیکورٹ

کراچی (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم قتل کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ حکومت سندھ 2 ہفتوں میں جوڈیشل کمشن سے متعلق نوٹیفکیشن پیش کرے۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے 2 بار میڈیا کے ذریعے جوڈیشل کمشن کے قیام کا اعلان کیا۔ جوڈیشل کمشن کا تا حال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن