• news

سینٹ الیکشن، جماعت اسلامی کا خیبر پی کے میں تحریک انصاف، مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی نے سینٹ انتخابات کے لئے صوبہ خیبر پی کے اسمبلی میں اتحادی حکمران جماعت تحریک انصاف جبکہ قومی اسمبلی اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو سینٹ الیکشن میں ووٹ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبر پی کے میں جماعت اسلامی کے 8ارکان جنرل سیٹ پر امیر جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے جبکہ ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے اور بدلے میں تحریک انصاف کے 9ارکان سراج الحق کو ووٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی نے مرکز اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی غیرمشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کے 4 ارکان قومی اسمبلی میںاور پنجاب اسمبلی میںموجود واحد رکن مسلم لیگ (ن) کے سینٹ کیلئے امیدواروں کو ووٹ دیگی۔

ای پیپر-دی نیشن