گوجرانوالہ: جائیداد کے تنازع پر بھائی بھاوج کو تیزاب پلا دیا‘ حالت تشویشناک
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جائیداد کے تنازع پر بھائی نے مبینہ طور پربیوی سے ملکر بھائی اور بھاوج کو تیزاب پلا دیا ، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کر وا دیا گیا، ڈوگراں والا کے نبیل کا اپنے بھائی شبیر کے ساتھ چار مرلہ مکان کا تنازعہ چلا آر ہا تھا، اسی رنجش پر شبیر نے اپنی بیوی کوثر کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے بھائی اور اسکی بیوی سمیرا کو تیزاب پلا دیا جنہیں محلے داروں نے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونو ں میاں بیوی کی حالت تشویشناک ہے‘ جبکہ دوسری طرف نبیل کے کزن کا کہنا ہے کہ نبیل اور اسکی بیوی نے دلبرداشتہ ہو کر خود تیزاب پیا ہے‘ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔