20 وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 87 لاکھ کا مال لوٹ لیا، مزاحمت پر شہری زخمی
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے۔مزاحمت پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ پرانی انارکلی کے علاقے میں ڈاکوئوں نے محکمہ اوقاف کے نائب قاصد رانا اقبال سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹنے کے بعد مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ہے۔ ڈاکوئوں نے کاہنہ کے علاقے میں چودھری ریاض کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے، سندر کے علاقے میں فریاد کے گھر سے 9لاکھ روپے، نواں کوٹ میں شرافت نذیر کے گھر سے 8لاکھ روپے، سبزہ زار کے علاقے میں فرمائش علی کے گھر سے 7لاکھ روپے، ملت پارک میں نوازش کے گھر سے 6لاکھ روپے، ستوکتلہ میں ڈاکوئوں نے کاشف کے گھر سے 5لاکھ روپے، شاہدرہ ٹائون میں ڈاکوئوں نے فیاض احمد کے گھر سے 5لاکھ روپے، ڈیفنس بی فیز فائیو میں عائشہ کے گھر سے 5لاکھ روپے، اسلام پورہ میں صدیق کے گھر سے4لاکھ روپے، مناواں میں نواز کے گھر سے4 لاکھ روپے، مسلم ٹائون میں بابر کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھائونی میں فیصل کی فیملی سے 2 لاکھ روپے، نصیر آباد میں ریحان کی فیملی سے ایک لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے گلشن راوی میں جنید سے 50ہزار، لیاقت آباد میں نعیم سے 50ہزار، ڈیفنس میں ندیم سے20ہزار روپے، اور موٹر سائیکل، پرانی انارکلی میں جمشید سے 20ہزار، موٹر سائیکل، کاہنہ میں زاہد سے 12ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے لیاقت آباد میں ذیشان کے گھر سے 10لاکھ روپے کا سامان، ہڈیارہ میں نثار احمد کی حویلی سے 5لاکھ روپے جبکہ شادباغ میں عامر کی موبائل فون کی دکان سے ایک لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا ہے۔ ساندہ کے علاقہ میں گھر کے باہر سے مقامی اخبار کی صحافی عاصم عظیم کی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری ہو گئی ہے۔ چوروں نے جوہر ٹائون سے زبیر، ڈیفنس سے شبیراحمد، ماڈل ٹائون سے فہیم کی گاڑیاں جبکہ سمن آبادسے تنویر، نشتر کالونی سے حیدر، گرین ٹائون سے ارشد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔