گنگارام ہسپتال میں آئی سی یو کی چھت کا پلستر گر گیا، مریض دوسرے وارڈز میں منتقل
لاہور (نیوز رپورٹر) گنگارام ہسپتال کے آئی سی یو چھت پر پلستر گر گیا جس کے باعث آئی سی یو میں داخل 10مریضوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال کی پرانی بلڈنگ میں قائم آئی سی یو کی فال سیلنگ گر گئی جس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس بارے میں ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر وقار نبی باجوہ نے بتایا کہ چھت پر لگے پلستر کا ایک ٹکڑا زمین پر گرا جس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم چھت کو مرمت کر دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث ہسپتال کے متعدد وارڈز کی چھتوں سے پانی گرتا رہتا ہے۔