عام انتخابات کو پھر آر اوز کا الیکشن بننے سے روکنا ہوگا:زرداری
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت پی پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں منظور وٹو، راجہ ریاض اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کی تمام برائیوں کو ایک ساتھ ختم کیا جائے جس برائی کے خاتمے سے ذاتی فائدہ ہو صرف اسے ہی ختم نہ کیا جائے پیپلزپارٹی مکمل انتخابی اصلاحات کی بات کرتی ہے آئندہ عام انتخابات کو دوبارہ آر اوز کا الیکشن بننے سے روکنا ہوگا 22 ویں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا فیصلہ درست ہے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ ملکر سینٹ الیکشن لڑ رہی ہیں پی پی کے سینٹ الیکشن لڑنے سے لیگی ارکان کی آئو بھگت شروع ہوگئی ہے لیگی ارکان ہمارا شکریہ ادا کریں انہیں فنڈز ملنا شروع ہوگئے۔