• news

بل گیٹس بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں: فوربز میگزین

نیویارک(اے ایف پی ) معروف بزنس میگزین فوربز کے مطابق مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اب بھی دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں۔ وہ گزشتہ 21 سالوں میں 16 سال سے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ گزشتہ سال بل گیٹس کی دولت 3.2 ارب ڈالر اضافہ کے ساتھ 79.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے سے الگ مائیکروسوفٹ نے نومبر میں 1.5 ارب ڈالر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کو بھی فراہم کیے۔ میکسیکو کے ٹیلی کام کے ٹائیکون کارلس سلم 77.1 اور امریکی سرمایہ کا وارن بفٹ 72.7 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ فیس بک کے مالک مارک زچربرگ 5 نمبر پھلانگ کر 16 ویں نمبر پر آگئے۔ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد 1645 سے بڑھ کر ریکارڈ 1826 تک پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن