• news

ٹھٹھہ: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام 500کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

ٹھٹھہ (رپورٹ: عبدالطیف میمن) پولیس اور حساس اداروں کے اہل کاروں نے ٹھٹھہ اور مکلی میں ہونے والے ایک بڑے تخریب کاری منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے مکلی کے پہاڑی علاقہ سے 500 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ ٹھٹھہ پولیس اور حساس اداروں کے اہل کاروں نے غلام اللہ روڈ پر ابراہیم پٹھان کے کریش پلانٹ کے قریب مکلی کے پہاڑی کے خفیہ حصوں سے 500 کلو گرام دھماکے دار مواد برآمد کر کے قریب سے کریش پلانٹ کے چار مزدوروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کریش پلانٹ کا مالک ابراہیم پٹھان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مذکورہ پلانٹ میں خفیہ طور پر ذخیرہ کئے جانے والے پانچ من بارودی مواد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا اور حساس اداروں کے اہلکاروں کو کہا ہے کہ یہاں سے بارودی مواد دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ اتنی بھاری مقدار میں دھماکہ دار مواد کے برآمد ہونے کے بعد تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن