• news

کراچی کا ہر دوسرا گھرانہ کسی نہ کسی جرم کا شکار ہوا، سروے

کراچی / لندن (آئی این پی) گیلپ پاکستان سروے میں کہاگیا ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہر دوسرا گھرانہ کسی نہ کسی طرح کے جرم کا شکار ہوچکا ہے، سٹریٹ کرائمز‘ کے لحاظ سے اورنگی ٹاؤن سرفہرست ہے جبکہ نیوکراچی میں رہنے والوں نے ان جرائم کا باقی شہر کی نسبت کم سامنا کیا۔ لیاری انفرادی لحاظ سب سے خطرناک علاقے کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ ملیر، سائٹ، صدر، گڈاپ، بن قاسم، کورنگی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ میں جرائم کا تناسب 40 فیصد کے قریب ہے۔ گلشن اقبال، لانڈھی اور شاہ فیصل کالونی ایسے علاقے ہیں جہاں 30 فیصد خاندان جرائم کا سامنا کر چکے ہیں۔ کراچی میں موبائل فون چھینا جانا سب سے زیادہ پیش آنے والا جرم بن چکا ہے، اسکے بعد پرس چھینے جانے اور پھر موٹر سائیکل چھیننے کا نمبر آتا ہے،گھروں میں ڈکیتی صبح کے وقت اور رات گئے زیادہ ہوتی ہیں، رہن سہن سے ’امیر‘ دکھائی دینے والا طبقہ راہ چلتے زیا دہ لٹتا ہے، مردوں کے مقابلے میں راہ چلتی خواتین کو لوٹنے کی وارداتیں بہت کم ہوتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن