وزیراعظم کی شہدائے پشاور کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش، سمری صدر کو ارسال
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے صدر مملکت کو سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کردی۔ منگل کو وزیراعظم کی سفارشات کی سمری صدر پاکستان ممنون حسین کو بھجوا دی گئی۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہداء کے لیے تمغہ شجاعت کا اعلان کرنا ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے تاہم صدر پاکستان کی جانب سے ابھی سمری کو منظور یا نامنظور کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔