• news

پاکستان نے سپیکٹرم فار موبائل براڈ بینڈ ایوارڈ حاصل کرلیا

میڈرڈ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سپیکٹرم فار موبائل براڈ بینڈ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ ایوارڈ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے یہ ایوارڈ وزیر مملکت انوشہ رحمان نے وصول کیا۔ اس موقع پر انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی مثبت پالیسیوں کا اعتراف ہے، جمہوری حکومت کی آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی سب سے بڑی فتح ہے۔ ملک میں 6 سے 8 ماہ میں تھری جی استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن