• news

ڈی آئی خان جیل پر طالبان کے حملے میں فرار ہونے والا قتل کا مجرم پھولنگر سے پکڑا گیا

پھول نگر (نامہ نگار) ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر طالبان کے حملے کے دوران فرار ہونے والا مجرم پھول نگر میں پکڑا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ایوب گجر نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل طالبان کے ڈیرہ اسماعیل جیل توڑنے کے دوران فرار ہونے والا مجرم گل محمد ولد فیض محمد جس نے حساس ادارے کے حوالدار اکرام اللہ کے والد عبدالغفار کو لکی مروت میں قتل کیا تھا اس جرم میں اُسے 25 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ جیل سے فرار ہونے کے بعد یہ پنجاب میں مختلف علاقوں میں مختصر عرصہ کیلئے رہائش پذیر ہوتا اور پھر ٹھکانہ تبدیل کرلیتا۔ کچھ عرصہ سے یہ پھول نگر کے مختلف علاقوں میں رہ رہا تھا۔ شک پڑنے پر پولیس نے اِس کی ریکی کی اور حراست میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن