گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور تشدد کا ایک اور واقعہ، شمالی چھاؤنی کی 8 سالہ شکیلہ انصاف کیلئے والدین کے ہمراہ عدالت پہنچ گئی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ مقدمہ درج نہ کرنے پر متاثرہ لڑکی نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ شمالی چھاؤنی کے ٹھیکیدار صفدر کے گھر شکیلہ رانی 8 سال سے ملازمہ ہے۔ شکیلہ رانی نے سیشن کورٹ کے روبرو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹھیکیدار صفدر اسے گذشتہ دو ماہ سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ وہ موقع پا کر اس کی قید سے نکل آئی۔ پولیس نے درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا اور پولیس اہلکاروں نے اس کی میڈیکل رپورٹ بھی غائب کر دی ہے۔ گذشتہ روز شکیلہ رانی انصاف کیلئے والدین کے ہمراہ سیشن عدالت آئی۔ عدالت نے گھریلو ملازمہ شکیلہ کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی کو طلب کر لیا۔