• news

بلوچستان میں دوسرے صوبوں کے مقابلے ہارس ٹریڈنگ کم‘ خامیوں پر قابو پالینگے: عبدالمالک

کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور دیگر مہمانوں کی کوئٹہ آمد کا مقصد سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنا ہے صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہارس ٹریڈنگ سے متعلق دھبے کو دھو دیں گے۔ ملاقات میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں ہارس ٹریڈنگ زیادہ نہیں چھوٹی موٹی خامیاں ہیں جن پر قابو پالیں گے اگرہم جمہوریت میں اچھا نہیں کرسکے تو یہ عوام کے ساتھ خیانت ہوگی ہارس ٹریڈنگ کرنیوالے اراکین کیخلاف پارٹی کی سطح پر کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن