سیکرٹری خارجہ’’پاکستان یاترا‘‘ نہیں’’سارک یاترا‘‘ پر ہیں، بھارتی میڈیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)بھارت کے خارجہ سیکرٹری سبرامنیم جے شنکر نے پاکستان میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اگلے سال کے آخر میں دورہ پاکستان کے روڈ میپ پر بات چیت کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی سیکرٹری خا رجہ ’’پاکستانی یاترا‘‘ پر نہیں بلکہ ’’سارک یاترا‘‘ پر بھی پاکستان اگلے سال سارک سربراہ کانفرنس کا میزبان ہوگا اسلئے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری سے نریندر مودی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے روڈ میپ پر بات چیت کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی خارجہ سیکرٹری پاکستان کے ساتھ کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کرنے اسلام آباد گئے ہیں۔