• news

لاہور: افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کرنیوالے کانسٹیبل کی گرفتاری کی تصدیق

لاہور(خبر نگار) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب پولیس میں شامل ہونے سے پہلے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یہ گرفتاری تقریبا ایک مہینے پہلے اس انکشاف کے بعد عمل میں آئی تھی۔ فیصل آباد کے کانسٹیبل نعیم صفدر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ایس پی ہیڈکوارٹرز عمر سعید ملک نے بتایا کہ یہ کانسٹیبل پچھلے تین سے چار برسوں سے پولیس میں فرائض ادا کر رہا تھا، اور اس کو قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائن پر تعینات کیا گیا تھا۔ ایس پی نے کہا نعیم صفدر کی افغانستان میں جہادی تربیت حاصل کرنے کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹوں کی تصدیق ہونے کے بعد اسے 4 فروری کو حراست میں لے لیا گیا۔ نعیم صفدر کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے سیکشن 7، 21 سی کے تحت ایک مقدمہ اس کو ملازمت برطرف کرنے کے بعد درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن