• news

رائیونڈ: زیادتی کا شکار 5 سالہ بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا

رائے ونڈ (نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نواں کوٹ نے رائے ونڈ کے علاقہ بستی امین پورہ میں پہلی جماعت کی طالبہ پانچ سالہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو متاثرہ بچی کے شناخت کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ملزم 6 دنوں سے حراست میں لئے گئے پہلے 30 افراد میں شامل تھا ۔ ملزم بستی امین پورہ میں پان سگریٹ کی دکان چلاتا ہے اور کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن