ہمارے نوجوانوں کے اندر بے شمار صلاحیتیں ہیں: وی سی ڈاکٹر فضل احمد
لاہور (لیڈی رپورٹر ) انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے ملک کی تعمیروترقی میں پہلے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ آج بھی ہمارے نوجوانوں نے دنیا میں ترقی کی بے شمار مثالیں قائم کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’لاہور2030۔مستقبل کا ویژن ہے‘‘ کے ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پروفیشنل تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دیں آرکیٹکچر سے وابستہ سٹوڈنٹس اپنے تجربے او ر فنی صلاحیتوں سے شہروں کی ترقی کا ضامن بن سکتے ہیں۔ ملک بھر سے سٹوڈنٹس کی جمبوری میں شرکت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے اندر بے شمار صلاحیتں ہیں ۔ سٹوڈنٹس جمہوری انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹ پاکستان لاہور چپٹر کے زیر اہتمام میگا ایونٹ 5 201 کے سلسلے میں ہوئی۔ اس سال کا موضوع لاہور 2030 ۔ مستقبل کا ویژن ہے ،احمد پرویز مرزا سعد محمود خان اور سعد سرفراز بھی موجود تھے۔سٹوڈنٹس کی جمبوری میںانڈس ویلی سکول کراچی، یونیورسٹی آف کراچی،انجیرنگ یونیورسٹی پشاور اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔