• news

انتخابات میں پیسے کا استعمال سیاسی دہشت گردی ہے: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیسے کا استعمال سیاسی دہشت گردی ہے۔ اس کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو جانا چاہیے۔ شفاف الیکشن کمشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ 5 مارچ کا سینٹ کا انتخاب ممبران اسمبلی سمیت وفاق اور الیکشن کمشن کا امتحان ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں انتخابی نظام کو شفاف بنانے کی ہر کوشش کا ساتھ دے گی کسی بھی قسم کی ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کیلئے بدنامی کا باعث ہو گی۔ اگر 2013ء کے انتخابات کی طرح سینٹ کا انتخاب بھی متنازعہ ہو گیا تو یہ پارلیمانی نظام کیلئے خطرناک ہو گا اور انتخابات پر کسی کو اعتماد نہیں رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق 7 مارچ کو میلاد گرائونڈ لیہ میں ایک بڑے کسان کنونشن سے خطاب اور عوامی ایجنڈے کا اعلان کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن