• news

عمران اپنے ”بکروں“ پر نظر رکھیں، خریدار مجرم ہے تو ووٹ بیچنے والا کیوں نہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ارکان اسمبلی کو بکرے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ خریدنے والا مجرم ہے تو بیچنے والا کیوں نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں فضل الرحمن نے کہا کہ ووٹ خریدنے والا مجرم ہے تو پھر بیچنے والا کیوں نہیں، سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے بکروں پر نظر رکھیں۔ فضل الرحمن نے کہا کہ عمران اپنے ارکان کی سزا اسمبلی کو نہ دیں، قابو نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں۔
فضل الرحمن

ای پیپر-دی نیشن